اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں جسٹس روزی خان اور جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا
تقریب میں آئینی عدالت کے ججز، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔ شریک ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا شامل تھےاس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سمیت جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی تقریب میں شرکت کیاس سے قبل چیف جسٹس امین الدین خان نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا تھاچیف جسٹس سمیت وفاقی آئینی عدالت کے سات ججز اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں اور عدالت کے فعال ہونے کے بعد حلف برداری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔