یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے ڈرونز اور میزائلوں کی شدید بارش کر دی، جس کے نتیجے میں آذربائیجان کا سفارت خانہ بھی متاثر ہوا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ ماسکو نے 430 ڈرونز اور 18 میزائل دارالحکومت پر داغے، جن سے عمارتوں، رہائشی علاقوں اور توانائی کی تنصیبات کو نقصان چایوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کے متعدد ڈرونز اور میزائل مار گرائے، تاہم کئی مقامات پر تباہی ہوئی۔ کیف میں آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس پر آذربائیجان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے روسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کیاادھر روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کی روشنی میں نیٹو کو محتاط رہنا چاہیے، اور اگر نیٹو نے براہِ راست مداخلت کی تو صورتحال ماسکو–نیٹو تصادم کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔