حکومت نے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، ڈیزل 6 روپے مہنگا

حکومتِ پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہےاعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہےنئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہےدوسری جانب ملک میں 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے بعد نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت محدود کر دی تھی، جس کے باعث کئی علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئیپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین نعمان بٹ کے مطابق نجی کمپنیاں گزشتہ تین روز سے ڈیزل فراہم نہیں کر رہیں اور مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہےانہوں نے بتایا کہ پی ایس او ڈپوز سے ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم یہ مقدار ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کا کوٹہ مقرر کر رکھا ہے جبکہ آرڈرز بھی بار بار منسوخ کیے جا رہے ہیں۔