ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے مہنگا ایک ماہ میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ملک میں ایک ماہ کے دوران دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسری بار اضافہ ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہےاضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہےگزشتہ رات ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے 15 روز قبل، یکم نومبر کو بھی مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس میں مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے مہنگا ہوا تھاحکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور وہ 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہےواضح رہے کہ 16 نومبر سے قیمتوں میں متوقع اضافے کی خبروں کے بعد نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت محدود کر دی تھی، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی اور کئی شہروں میں سپلائی متاثر ہوئی۔