امریکی فوجی اڈے پر مشکوک وائٹ پاؤڈر سے بھرا پیکٹ کھلنے پر ہنگامی صورتحال، کئی افراد بیمار

امریکی ریاست میری لینڈ کے فوجی اڈے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں پراسرار سفید پاؤڈر سے بھرا پیکٹ کھولنے کے بعد متعدد افراد بیمار ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاتفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک شخص نے مشکوک پیکٹ کھولا تو فوری طور پر عمارت خالی کروانی پڑیاحتیاطی تدابیر کے تحت عمارت اور اس سے ملحقہ عمارت کو مکمل طور پر خالی کروایا گیا اور علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیارپورٹ کے مطابق، متاثرہ افراد کو میلکم گروو میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ جوائنٹ بیس اینڈریوز ایک اہم فوجی اڈہ ہے جہاں امریکی صدر کا طیارہ “ایئر فورس ون” موجود رہتا ہےسی این این نے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیکٹ میں سفید پاؤڈر موجود تھابیان کے مطابق، بیس کے فرسٹ پانڈرز نے کہا کہ صورتحال اب خطرے سے باہر ہے، معاملہ آفس آف اسپیشل انویسٹی گیشنز (OSI) کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ وہ کمرہ جہاں پیکٹ کھولا گیا تھا مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔