تھانہ فیروزوالہ کے علاقے وڈالہ دیال شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ پولیس کانسٹیبل شیروز افضل انصاری نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیاپولیس کے مطابق، شیروز افضل نے اپنے گھر میں ماتھے پر پستول سے فائر کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 22 سال تھی اور اس کی چند ماہ بعد شادی طے تھیذرائع کے مطابق، مرحوم پنجاب کانسٹیبلری کی بٹالین نمبر 7 سے وابستہ تھا اور ایم پی اے اسٹلز لاہور میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھاواقعے کی اطلاع ملتے ہی فیروزوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔