مریم نواز کا لندن میں بیان فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت سے دنیا پاکستان کو سن رہی ہے

لندن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی ہے، اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہےتفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ برازیل کے شہر بیلم روانہ ہوں گی تاکہ کوپ تھرٹی (COP30) ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کر سکیںیہ عالمی ماحولیاتی اجلاس برازیل کی میزبانی میں دو روز تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین شریک ہوں گےسمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، ترقی پذیر ممالک کی مالی و تکنیکی معاونت، توانائی اور بھاری صنعتوں سے کاربن کے اخراج میں کمی، جنگلات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر غور کیا جائے گامریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کی سول اور عسکری قیادت شاندار کام کر رہی ہے، تواتر سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھ رہا ہےایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “اگر ملک کی بہتری کے لیے آئین میں کوئی ترمیم ہو رہی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔”