فلپائن کے وسطی علاقوں میں آنے والے خوفناک سمندری طوفان کالمیگی نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 140 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہو گئے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے شہر سیبو میں شدید بارشوں اور سیلاب نے مکانات، گاڑیاں اور کنٹینرز بہا دیےماہرین کے مطابق کالمیگی کو 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جا رہا ہےسب سے زیادہ تباہی جزیرہ سیبو میں ہوئی جہاں 39 افراد ڈوبنے یا ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے،جبکہ قریبی جزیرے بوہول سے بھی ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہےاب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،سیکڑوں مکانات زیرِ آب آ گئے، بجلی اور ٹیلی فون سروس بھی بری طرح متاثر ہےطوفان کے دوران 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے ہر شے تہس نہس کر دیفلپائنی صدر مارکوس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہےرپورٹس کے مطابق طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہےویتنامی حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اور ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے ہیںساحلی علاقوں سے شہریوں کے انخلا کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ہوائی اڈے اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں