فرانس گھر کے باغیچے میں سوئمنگ پول کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا

فرانس میں ایک شخص کو اپنے گھر کے باغیچے میں سوئمنگ پول کے لیے کھدائی کے دوران 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہر لیون کے علاقے نیوویل سور کا رہائشی شخص جب سوئمنگ پول بنانے کے لیے زمین کھود رہا تھا تو اچانک اسے سونے کے بسکٹ اور سکے ہاتھ لگے، جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔رپورٹ کے مطابق شخص نے قیمتی خزانہ ملنے کے فوراً بعد ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل افیئرز کو اطلاع دی۔تحقیقات کے بعد حکام نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ آثارِ قدیمہ کا خزانہ نہیں ہے، لہٰذا وہ شخص فی الحال سونا اپنے پاس رکھنے کا مجاز ہے۔انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ خزانہ وہاں کیسے پہنچا، اس کا کوئی سراغ نہیں ملا، جبکہ زمین کا پہلا مالک فوت ہو چکا ہے۔علاقائی اخبار ’لی پروگریس‘ کے مطابق پانچ سونے کے بسکٹ اور متعدد سکے پلاسٹک کے تھیلوں میں مدفون حالت میں ملے