خیبر پختونخوا پولیس کو جدید تھرمل دوربینیں، تھرمل ماؤنٹڈ سائٹس اور اینٹی ڈرون ہتھیار فراہم

پشاور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کو جدید دوربینیں، تھرمل ماؤنٹڈ سائٹس، اینٹی ڈرون گنز اور ہیوی مشین گنز فراہم کر دی گئیںسینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس 147 SKUA دوربینیں اور 363 TWS تھرمل ماؤنٹڈ سائٹس مختلف اضلاع کی پولیس اور یونٹس کے حوالے کر دیںترجمان کے پی پولیس کے مطابق یہ جدید دوربینیں انسانی نقل و حرکت کو طویل فاصلے سے محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن سے پولیس کی رات کے وقت نگرانی، حملے سے بچاؤ اور حملہ آوروں کو دور سے شناخت کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگاانہوں نے بتایا کہ یہ تھرمل سائٹس اور دوربینیں کسی بھی گاڑی کو چار کلو میٹر کے فاصلے سے رات کے اندھیرے میں ظاہر کر کے ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جس سے کوئی بھی مشکوک گاڑی پولیس کی نظر سے اوجھل نہیں رہ سکے گیتقریب کے دوران آئی جی پولیس نے ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار احمد کو اینٹی ڈرون گن EMG-300 اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس اسلم نواز خان کو ہیوی مشین گن M249 کے حوالے کیمزید برآں، 10 ہیوی مشین گنز M249 مختلف اضلاع میں آپریشن کرنے والی ریپڈ ریسپانس فورس (RRF) ٹیموں کو دی گئیں، جب کہ دو اینٹی ڈرون گنز ضلع باجوڑ اور ایک اینٹی ڈرون گن ضلع بنوں پولیس کے حوالے کی گئیترجمان کے مطابق اینٹی ڈرون گنز کے حصول سے وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس دہشت گردوں کے ڈرون حملوں کا موثر تدارک کر سکیں گی، جب کہ ایلیٹ فورس اور RRF ٹیموں کی کارروائیوں کو M249 مشین گنز سے مزید تقویت ملے گیآئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ”پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے نت نئے حربوں کا مؤثر توڑ کیا جا سکے۔ ان تھرمل دوربینوں اور سائٹس سے پولیس کی رات کے وقت حملہ اور دفاعی صلاحیت میں نمایاں فرق نظر آئے گا”انہوں نے مزید کہا کہ تھرمل سائٹس کے ریعے اندھیرے میں دشمن کی پوزیشن معلوم کرنے، درست نشانہ لگانے اور حملے سے بچاؤ میں بڑی مدد ملے گی۔