پی آئی اے انجینئرز کا احتجاج، درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ

ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی درجنوں پروازیں آج بھی تاخیر کا شکار جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینیئرز (سیپ) کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انجینئرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشاور ایئرپورٹ کے تین انجینئرز کا کراچی تبادلہ کردیا ہے۔ائع کے مطابق انجینئرز ہڑتال پر نہیں ہیں بلکہ وہ صرف فٹ طیاروں کو ہی پرواز کے لیے کلیئرنس دے رہے ہیں۔اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز کو طیارہ فٹ ہونے پر بروقت کلیئرنس دی گئی، تاہم جو طیارے فٹ نہیں سمجھے جاتے، انہیں کلیئرنس نہیں دی جارہی۔جینئرز کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور فلائٹ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ انتظامیہ دباؤ اور دھمکی کے ذریعے کلیئرنس کرانا چاہتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجینئرز قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مخالف نہیں بلکہ حامی ہیں، اور چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کو ایک مستقل اور مؤثر انتظامی ڈھانچہ ملے۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متبادل انتظام کے تحت نجی کمپنی کے انجینئرز نے صرف دو مرکزی پروازوں کو کلیئر کیا ہے، جن میں پشاور-جدہ اور اسلام آباد-دمام کی پروازیں شامل ہیں۔سیپ ذرائع کے مطابق انجینئرز نے اپنے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ، فاضل پرزہ جات کی بروقت فراہمی، اور ذہنی و معاشی دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔