پاکستانی عوام آج رات سال 2025 کے سب سے بڑے اور روشن سپر مون کا دلکش نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے، جسے “بیور سپر مون” کہا جاتا ہے۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند آج زمین سے صرف 356,980 کلومیٹر (تقریباً 221,817 میل) کے فاصلے پر ہوگا اور شام 6 بج کر 19 منٹ پر اپنی روشنی کے عروج پر پہنچے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’بیور سپر مون‘‘ کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا جا سکے گا۔چاند اور زمین کے درمیان موجود معمولی فرق انسانی آنکھ سے زیادہ واضح نہیں ہوتا، تاہم ماہرین کے مطابق سپر مون عام فل مون سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن محسوس ہوتا ہے۔یہ 2025 کے تین مسلسل سپر مونز (اکتوبر، نومبر، دسمبر) میں سے دوسرا سپر مون ہے۔