بنگلور کا لرزہ خیز واقعہاکٹر نے بیوی کے قتل کے بعد خواتین کو خوفناک پیغامات بھیجے

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بیوی کے قتل کے بعد بھیجے گئے لرزہ خیز پیغامات سے پولیس اور عوام کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مہندر ریڈی جی ایس، جسے گزشتہ ماہ اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے جرم کے چند ہفتے بعد کم از کم چار سے پانچ خواتین کو خوفناک پیغامات بھیجے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مہندر نے یہ پیغام موبائل پیمنٹ ایپ فون پے کے ذریعے بھیجا، جہاں اس نے ٹرانزیکشن نوٹس کے حصے میں لکھا: ”میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کی جان لے لی۔“ پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان پیغامات میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل تھی، جس نے ماضی میں ڈاکٹر مہندر کی شادی کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ملزم کے ضبط شدہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کر کے فارنزک سائنس لیبارٹری کو تجزیے کے لیے بھیجا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر مہندر نے اپنی بیوی کی موت کے بعد پرانی محبتیں دوبارہ زندہ کرنے کی ایک مایوس کن کوشش کی۔ پولیس نے ڈاکٹر مہندر کو اکتوبر میں گرفتار کیا تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ (ماہر جلد) اہلیہ ڈاکٹر کارتیکا ایم ریڈی کو پروپوفول نامی اینستھیسیا (بے ہوش کرنے والی دوا) دوا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس دوا کو صرف آپریشن تھیٹر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی وکٹوریہ اسپتال میں ملازم تھے، جبکہ ان دونوں کی شادی 26 مئی 2024 کو ہوئی تھی۔ تاہم شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد، 23 اپریل 2025 کو ڈاکٹر کارتیکا اپنے والد کے گھر میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گئی۔ امریکا میں بھارتی نژاد لڑکی چوری کرتے پکڑی گئی، ویڈیو وائرل قاتل ڈاکٹر نے دو دن کے دوران بیوی کو متعدد انٹراوینس انجیکشنز لگائے، ساتھ ہی جھوٹ بوا کہ وہ علاج کا حصہ ہیں۔ بے ہوشی کے باعث کارتیکا کو قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق مزید شواہد کی تحقیقات کررہے ہیں، کیس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے