سندھ حکومت کا بڑا اقدام، خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹیز پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان

سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفت پنک اسکوٹیز فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ خواتین جلد اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کروائیں، کیونکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے انہیں مفت تربیت اور ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے سفری مسائل کم کرنے اور انہیں تعلیم و ملازمت تک بآسانی رسائی دینے کے لیے یہ اقدام ایک انقلابی قدم ہے۔شرجیل میمن نے بتایا کہ متعدد خواتین نے پہلے مرحلے میں ڈرائیونگ سیکھ کر لائسنس حاصل کیے ہیں، اور حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو چاہیے کہ وہ پروگرام میں حصہ لے کر خود مختار بنیں تاکہ معاشرے کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔