پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، تاہم اس بار عوام عام تعطیل سے محروم رہیں گے۔وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو چھٹیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال 9 نومبر اتوار کے روز آرہا ہے، اس لیے کوئی اضافی تعطیل نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے نامور شاعر، فلسفی اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان کے فکری پہلو کو نئی سمت دی۔ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، مشاعرے اور تعلیمی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں اقبال کے نظریات، فلسفۂ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔