سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑا، جبکہ ٹیسٹ کے دوران ان کے دل کی دو شریانوں کے بند ہونے کا انکشاف ہوا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم کا فوری آپریشن کیا گیا اور انہیں دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔سابق وزیراعظم اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔