پشاور کے انسداد دہشتگردی عدالت (سی ٹی ڈی) تھانے میں بارودی مواد کے دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مال خانے میں رکھا گیا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جان سے گیا جبکہ تھانے کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب، سی سی پی او میاں سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود چار ملزمان کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے، تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے۔