اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار

شہراقتدار میں ٹریفک پولیس کے افسران سے ہاتھا پائی کرنے والے شہری کو پولیس نے گاڑی سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس نے ایک شہری کی گاڑی کو روکا۔ اس دوران شہری نے اشتعال میں آ کر تین پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اہلکار کو دھکا دے کر نیچے گرا دیا۔پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار شہری کو گاڑی سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔