نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے محدود پیمانے پر یونین کونسلز میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام شہریوں کو سرکاری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے شہری اپنے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا سکتے ہیں۔اس عمل کی تکمیل کے بعد شہری اپنا میریج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ ایپ کے آئی ڈی والٹ سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔نادرا حکام کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر محدود سطح پر متعارف کرائی گئی ہے، جسے جلد ہی ملک بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔