راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ مالز اور مارٹس سے لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 32 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے مختلف تین شاپنگ مالز اور مارٹس میں چوری کی وارداتیں کیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم واردات سے قبل مال بند ہونے سے پہلے اندر چھپ جاتا تھا اور بعد میں تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔