سوئی ناردرن نے نئے گھریلو گیس کنکشنز کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشنز کے لیے درخواستوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ترجیح ان صارفین کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی سے قبل فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کیا تھا۔ایس این جی پی ایل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق گھریلو صارفین اب نئے آر ایل این جی (درآمدی گیس) پر مبنی کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو کنکشن حاصل کرنے کے لیے آر ایل این جی معاہدے پر دستخط اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
کمپنی کے مطابق جن صارفین نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ اب عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر آر ایل این جی کنکشن کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔فاسٹ ٹریک درخواست کی فوری فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نئے آر ایل این جی کنکشن کے لیے چارجز درج ذیل ہیں:سیکیورٹی (قابلِ واپسی): 20 ہزار روپےسروس لائن لاگت: 10 مرلہ تک کے گھر کے لیے 1500 روپے 10 مرلہ سے زائد گھر کے لیے 3000 روپے درخواست جمع کروانے کے لیے کوئی فیس نہیں رکھی گئی۔تاہم ایس این جی پی ایل کے مطابق درآمدی آر ایل این جی کنکشن کا ٹیرف روایتی گھریلو گیس کے مقابلے میں تقریباً 70 فیصد زیادہ ہوگا۔