سندھ میں پرانی نمبر پلیٹس ختم، شہریوں کو فوری نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس لینے کی ہدایت

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ایک بار پھر شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی پرانی نمبر پلیٹس کو فوری طور پر نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس سے تبدیل کروائیں، بصورت دیگر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ ایکسائز حکام کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل، کار اور دیگر کمرشل یا پرائیویٹ گاڑیاں رکھنے والے افراد اپنے پرانے پیلے رنگ یا دیگر پرانی نمبر پلیٹس کو اگلے ماہ تک نئی فیوچرڈ پلیٹس سے بدل لیں۔اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو گاڑی مالکان ابھی تک پرانی سیریز کی پلیٹس سوک سینٹر سے وصول نہیں کر سکے، وہ پہلی فرصت میں انہیں وصول کریں تاکہ کسی قسم کی کارروائی سے بچ سکیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد تمام شہریوں کو مخصوص مدت کے اندر پرانی پلیٹس تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔تاہم، اب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں پرانی پلیٹس پر چل رہی ہیں، جس پر ٹریفک حکام نے سخت جرمانے اور گاڑیاں ضبط کرنے کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔ اس اچانک فیصلے نے خصوصاً کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔