پاکستان ریلوے نے آج دو اہم ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس 23 ستمبر کو معطل رہیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، تاہم یہ ٹرین ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں (خوشحال خان ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس) کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام کے ان فیصلوں سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینیں منسوخ کرنے سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہورہے ہیں اور متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔