کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر یہ دوائیں تحویل میں لے لیں۔ ضبط کی گئی دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جب کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے اس دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی 0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے 008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویات کے ان بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔