ذرائع نے بتایا کہ اس ڈرافٹ میں پاکستان کی مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں جانب سے دستخط کیے جائیں گے اور معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائشیا کے دوران متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 384 قیدیوں میں سے 187 امیگریشن جرائم میں سزا بھگت رہے ہیں اور 5 پاکستانی خواتین بھی ملائیشیا کی جیلوں میں موجود ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 پاکستانیوں کو ملائیشیا میں منشیات اور قتل کے جرم میں سزائے موت ہوئی تھی تاہم پاکستانی مشن کی کوششوں سے ان قیدیوں کی سزائے موت کو ختم کرایا گیا۔ معاہدے سے قیدیوں کو بقیہ سزائیں پاکستان میں بھگتنے کی راہ ہموار ہوگی