کراچی : خطرناک ملزم تھانے سے فرار، پولیس افسر معطل

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پکڑ کر لائے جانے والے ملزم کو کراچی کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا تھا۔ ملزم ریاست کیخلاف بوٹ بیسن، گزری، کلفٹن اور شہر  کراچی کے دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو پنجاب سے کراچی لائی تھی، ملزم کیخلاف آخری مقدمہ3جنوری کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کئے تھے، ملزم کیخلاف سندھ، پنجاب میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب ایس آئی او گزری کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن کو معاملے کی انکوائری دی گئی ہے۔