موٹر وے پر کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی موٹروے ایم فورٹین پر عیسیٰ خیل کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ، 2 شدید اور 5 معمولی زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند انے کی وجہ سے پیش ایا ہے ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو عیسی خیل اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا، بس کوئٹہ سے اسلام اباد کی جانب جا رہی تھی۔ دو روز قبل بہاولنگر میں مسافر بس اور وین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔