شاپنگ بیگز فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اے سی حاکم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والے ڈیلرز پر 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، پلاسٹک بیگزفروخت کرنیوالے3 ہول سیل ڈیلرز کی دکانیں بھی سیل کردی گئی ہیں۔ حاکم علی کے مطابق 41 ہول سیلرز ڈیلرز نے محکمہ ماحولیات میں رجسٹریشن کرائی ہے، 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا۔