پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لئے دنیائے کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں کی رجرسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلیے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی دستیاب ہیںآسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔خیال رہے کہ ڈیرل مچل کے بعد پی ایس ایل میں 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے 10ویں پی ایس ایل ایڈیشن کیلئے غیر ملکی پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔تینوں نامور کرکٹرز نے ڈرافٹس میں اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، سیم کرن اور ٹام کوہلر بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔ای سی بی کی جانب سے اس سے قبل انگلش کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اس کے باوجود انگلش پلیئرز نے پاکستان سپر لیگ اور دیگر لیگز کیلیے ناموں کی رجسٹریشن کروائی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کے آئی پی ایل کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کے نام کی بھی پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی جاچکی ہے، جنوبی افریقی کے رئیلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بھی ڈرافٹس میں موجود ہونگے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ڈرافٹ کے لیے اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا جہاں پی اس ایل فرنچائز غیرملکی پلیئرز کو اپنے پاس برقرار رکھنے اور خریدنے کا فیصلہ کریں گی۔