جیل کے اندر قیدی کی مبینہ طور پر تشدد سے موت

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے، قیدی کی لاش پولیس  نے سول اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی۔ ذرائع کے مطابق قیدی کی ہلاکت مبینہ طور پر جیل میں تشدد سے ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے جیل سپرینٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ قیدی کچھ دن سے بیمار تھا، رات دیر طبیعت خراب ہونے پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔