پنجاب کے سکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل،نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے سکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا، سکولز 13 جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعددوبارہ کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔ حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو سکولز معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ گیارہ اور بارہ جنوری بروز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہو گی جس بعد 13 جنوری 2025ء کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ ترجمان وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گی۔