کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی، گزشتہ دنوں ملزمان نے سیلز مین کی گاڑی کو لوٹا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں وارداتیں کیں۔ ملزمان نے بیان میں محمود آباد اور الفلاح میں ڈکیتیوں کا انکشاف بھی کیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔