“عدالت کا دلچسپ ریمارک: پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے”

سندھ ہائیکورٹ: “پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے”، جسٹس ظفر راجپوت کے دلچسپ ریمارکس

سندھ ہائیکورٹ میں مزار قائد کے قریب غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ظفر راجپوت نے دلچسپ ریمارکس دیے، کہ “پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے”۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 211 پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، اور اس کے لیے اشتہارات بھی شائع کیے جا رہے ہیں، جو مزار قائد کی تقدس کے خلاف ہیں۔

اشتہارات پر سوال، قانونی پیچیدگیاں
عدالت نے استفسار کیا کہ اشتہارات شائع کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ عام شہری یہ سمجھتے ہیں کہ اشتہار شائع ہونے سے معاملات قانونی ہو جاتے ہیں۔ جس پر جسٹس ظفر راجپوت نے کہا، “پاکستان کے حالات میں کیا آپ صرف اشتہار پر یقین کر سکتے ہیں؟”

سماعت کا فیصلہ
عدالت نے عمارت کا منظور شدہ نقشہ اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کو تین ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔