تفصیلات کے مطابق، کراچی کے علاقے سوک سینٹر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک پل کے نیچے پھنس گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر درہم برہم ہو گئی۔
واقعے کے نتیجے میں سوک سینٹر سے کارساز جانے والی مرکزی شاہراہ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا، اور گاڑیاں گھنٹوں پھنس کر رہ گئیں۔ ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف رہی اور اعلان کیا کہ کرین کی مدد سے ٹرک کو ہٹایا جائے گا۔
ویڈیو میں واضح ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے پل کی بلندی کا غلط اندازہ لگایا اور نیچے سے گزرنے کی کوشش کی۔ اس دوران، ٹرک کی چھت پر موجود جنگلا پل کی نچلی سطح کے ساتھ بری طرح الجھ گیا، جس سے نہ صرف ٹرک کو نقصان پہنچا بلکہ علاقے میں ٹریفک کا نظام بھی مفلوج ہو گیا۔