عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے والے 9 مسافر سعودی عرب میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق، ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے دوران بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 9 مسافروں کو گرفتار کر لیا، جن میں سات خواتین شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے بتایا کہ یہ مسافر ملتان ایئرپورٹ سے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جا رہے تھے، جن کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا سے ہے۔ ملزمان پہلے بھی سعودی عرب جا چکے تھے، اور ان کی ہوٹل بکنگ بھی موجود نہیں تھی۔ ایف آئی اے نے انہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا ہے، اور ان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے جانے والے 11 مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق، 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا تھا، اور ان کے پیش کردہ ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ جعلی ثابت ہوئے تھے۔