دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024: 19 سے 22 نومبر تک کون سے اسکول بند رہیں گے؟

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کیلئے سیکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو  اطراف کے اسکولز بند رکھنے کیلئے خط لکھ دیا۔خط میں شارع فیصل اور کارساز کےاطراف تمام اسکولزبند رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شارع فیصل اورکارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبراسکول بند رکھے جائیں۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے سےٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، اسکولوں کی بندش سےنمائش کےدوران ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکتی ہے۔خیال رہے کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں جاری ہیں، عالمی سطح کی یہ چار روزہ نمائش دنیا کے کئی ممالک کی توجہ حاصل کرے گی۔دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔