25

خوشخبری: مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کر دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ کیا گیا۔ اجلاس میں مریم نواز نے لاہور میں ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان طلب کیا اور شہر میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کیلیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کی ہدایت کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو صوبے میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کیلیے 200 ایکو فرینڈلی ڈیزل ہائبرڈ بسیں لائی جا رہی ہے، شہر میں 100 الیکٹرک بسیں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلائی جائیں گی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان کیلیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد کیلیے 110 بسیں شامل ہیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبہ کیلیے بائیکس پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد اسکروٹنگ شروع کر دی گئی اس موقع پر مریم نواز نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے مریم نواز نے کہا کہ کرایے اشیائے خورد و نوش سمیت تمام دیگر اشیا کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں، ٹرانسپورٹ کرایے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں