ایف آئی اے کی 1394 نوکریوں کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

اسلام آباد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 1394 آسامیوں پر بھرتی کے لیے جاری اشتہار کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بھرتی مہم کے لیے پہلے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی مقرر تھی، تاہم اب اسے بڑھا کر 11 مئی 2026 کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ پاکستان کے تحت جاری سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اب نئی مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بھرتی ملک بھر میں 1394 آسامیوں کے لیے کی جا رہی ہے، جس کا اشتہار 19 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔