33

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو20مئی کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل ظہورالحسن کو سوالنامہ فراہم کردیا ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیاسماعت کےدوران پراسیکیوشن کی جانب سے پیش شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا 30اکتوبر 2016کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی عدالت نے سوال پوچھا ہے کہ آپ کالےرنگ کی گاڑی سےنکلےجنگل کافائدہ اٹھاکربھاگ گئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لی ؟ گاڑی سے بلٹ پروف جیکٹ پہنےاللہ نواز سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی سوالنامے میں کہا گیا کہ آپ کی گاڑی سےغیرقانونی اسلحہ،شراب کی بوتل برآمد ہوئی کیا کہیں گے؟ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوا بوتل میں شراب تھی؟ آپ کیخلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے کیوں گواہی دی عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کےتحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ کیاآپ اپنے دفاع میں کوئی شواہدپیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں عدالت نے وزیراعلیٰ کےپی کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئےسماعت 20مئی تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں