مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لاہور، کراچی اور سرگودھا سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں سے سرگودھا پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سرگودھا کے ایک شہری نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 پر جمع کرائے گئے کاغذات پر دستخط بھی جعلی کیے گئے ہیں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کیا گیا ہے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر اعتراض پر مبنی یہ درخواست مذکورہ حلقے کے ایک شہری کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی ہے جس میں بلاول بھٹو پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔