چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی عہدے پر رہیں گے یا نہیں ؟ اہم کیس کی سماعت آج ہوگی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی صدارت سے ہٹانے سےمتعلق کیس پر سماعت آج ہوگی چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گےخالد محمود نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کوتوشہ خانہ کیس میں سزاہوچکی ہےیاد رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھاالیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر کارروائی ہو گی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات شفاف کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔