ملتان ؛ ملتان میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی گئی جو علاج کے دوران انتقال کر گیا۔بتایا گیا ہے کہ شجاع آباد میں 12 سال کا بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد انتقال کر گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور بعدازاں کھیت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔دوسری جانب لودھراں میں مبینہ طور پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم ویگن کنڈیکٹر ہے جو ایم ایس سی کی طالبہ کو سینٹر سے ورغلا کر چنیوٹی والی گلی کے ایک مکان میں لے گیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں جبکہ طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ پیر کے روز موصول ہوگی ۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لودھراں میں طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ طالبہ سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔