29

خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی

لاہور : جناح ہائوس حملے و جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست جہانزیب امین اور سلمان شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں پولیس اور نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا۔اس کے بعد پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت پیش نہیں کیا۔ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ خدیجہ شاہ سے فیملی اور لیگل ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔ عدالت خدیجہ شاہ کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کیا جائے۔قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر میڈیکل اور فیملی سے ملاقات کرانے کی دائر درخواستیں خارج کر دی تھیں۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج ابہر گل خان نے کیس کی سماعت کی قبل ازیں عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہیں فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت جیل حکا م سے خدیجہ شاہ کی میڈ یکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کی لاہور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے خدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں