جون 30, 2026جون 30, 2026 امریکہ میں ایک ماں کو اپنی 9 سال سے لاپتہ بیٹی کے نام پر غیرقانونی طریقے سے سرکاری فوڈ اسٹیمپ حاصل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک حیران کن اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں نو سال سے لاپتا لڑکی کے نام پر سرکاری فوڈ اسٹامپ فوائد حاصل کرنے کے الزام میں اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ نیشوِل پولیس کے مطابق 51 سالہ شینن اینڈرسن پر الزام ہے کہ وہ اپنی لاپتا بیٹی جوڈی “بروک” اینڈرسن کے نام پر سرکاری فوڈ اسٹامپ فوائد حاصل کرتی رہی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے فوڈ اسٹامپ فراڈ کے متعدد سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ بروک اینڈرسن 18 برس کی تھی جب 9 اگست 2017 کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ تحقیقات کے مطابق بروک کو آخری بار اپنی والدہ کے ساتھ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا تھا۔ شینن اینڈرسن کا دعویٰ تھا کہ وہ چند لمحوں کے لیے واش روم گئیں اور واپس آ کر دیکھا تو بیٹی غائب تھی۔ تاہم بروک کی خالہ ڈی اینا اینڈرسن نے اس بیان پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ لاپتا ہونے کی اطلاع فوری دینے کے بجائے کئی ہفتوں بعد درج کرائی گئی، جس سے قیمتی وقت ضائع ہوا۔ ڈی اینا کا کہنا ہے کہ بروک اور ان کی والدہ دونوں اس وقت بے گھر تھیں اور منشیات کی لت کا شکار تھیں، جس کے باعث نوجوان لڑکی پہلے ہی خطرناک حالات میں زندگی گزار رہی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ خاندان کی امیدیں بھی ماند پڑتی گئیں، بروک کی خالہ کا کہنا ہے کہ اب انہیں یقین ہونے لگا ہے کہ شاید بروک زندہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں برسوں تک امید کرتی رہی کہ بروک مل جائے گی، لیکن مایوسی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ نے اس وقت نیا رخ اختیار کرگیا جب حکام نے الزام عائد کہ شینن اینڈرسن اپنی لاپتا بیٹی کے نام پر حکومتی امدادی فوائد حاصل کرتی رہی ہے۔ اس انکشاف پر بروک کی خالہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ ناقابلِ قبول عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کی اولین ترجیح اب بھی بروک کو تلاش کرنا ہے، خواہ وہ زندہ ہوں یا مردہ، تاکہ حقیقت سامنے آسکے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ پولیس کے مطابق شینن اینڈرسن اس وقت 22 ہزار ڈالر کے مچلکوں کے تحت جیل میں قید ہیں۔ ان پر فوڈ اسٹامپ فراڈ کے علاوہ جنسی مجرموں کی رجسٹریشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب بروک اینڈرسن کی گمشدگی آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ تقریباً ایک دہائی بعد بھی جواب کے منتظر ہیں۔
جون 29, 2026جون 29, 2026 ایران کی عدلیہ کو امریکا اور اسرائیل کے خلاف مبینہ جنگی جرائم پر قانونی کارروائی کی ہدایت
جون 29, 2026جون 29, 2026 اٹلی میں ہیٹ ویو کے دوران بزرگ شہریوں کی حفاظت کے لیے اسمارٹ الیکٹرانک بریسلٹ متعارف
جون 29, 2026جون 29, 2026 عنوان: چونیاں میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تین ملزمان کی تلاش جاری
جون 29, 2026جون 29, 2026 غیرقانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 جولائی کے بعد گرفتاریوں کا فیصلہ
جون 29, 2026جون 29, 2026 پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، 11 ماہ میں 1.6 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما لیا
جون 29, 2026جون 29, 2026 امریکا اور ایران میں حملے روکنے پر اتفاق، آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات آج دوحہ میں متوقع
جون 29, 2026جون 29, 2026 جعلی ای چالان اور فراڈ ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں: پی ایس سی اے