پنجاب کے شہر چونیاں میں ایک 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے ندیم، فیصل اور نائلہ فیصل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق جب لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی تو مبینہ طور پر تینوں ملزمان اسے ایک نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔