اگست 31, 2026اگست 31, 2026 حیدرآباد: بھارت کے حیدرآباد میں پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود واقع تکہ گوڑہ میں 21 سالہ نرس کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے بہار سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کا تعلق بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع سے تھا۔ وہ تقریباً سات ماہ قبل مہیشورم آئی تھی اور ایک اسپتال میں نرس کی حیثیت سے ملازمت حاصل کرنے کے بعد وہیں ایک کمرے میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ دوپہر کے وقت نرس اپنے کمرے میں گئی لیکن کافی دیر تک واپس نہیں آئی۔ کمرے کا دروازہ اندر سے بند ہونے پر ساتھیوں کو شبہ ہوا۔ کھڑکی سے دیکھا گیا تو نرس فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر وہ مردہ پائی گئی۔ پولیس نے لاش کا معائنہ کیا تو جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ نرس کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ خاتون سے زیادتی میں ملوث اے ایس آئی گرفتار تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ثناء اللہ کھڑکی کے ذریعے نرس کے کمرے میں داخل ہوا تھا۔ واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ثناء اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اگست 31, 2026اگست 31, 2026 لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق کی انجری پر سوالات، پی سی بی کا تحقیقات کا فیصلہ
اگست 31, 2026اگست 31, 2026 سعودی اسپیس ایجنسی کی بڑی پیشگوئی، 2026 سے 2030 تک 62 اہم فلکیاتی واقعات رونما ہوں گے
اگست 31, 2026اگست 31, 2026 ایرانی صدر مسعود پزشکیان: پائیدار امن کی بنیاد مشرق وسطیٰ سے ہی رکھی جا سکتی ہے
اگست 31, 2026اگست 31, 2026 عدالتی حکم پر گورنمنٹ دہلی اسکول سیل، طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج، بچے تالا توڑ کر اسکول میں داخل
اگست 30, 2026اگست 30, 2026 آسٹریلوی سائنس دانوں کا انوکھا کارنامہ، قدرتی آفات میں مدد کے لیے ’سائبورگ کاکروچ‘ تیار
اگست 30, 2026اگست 30, 2026 پشاور پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، تین صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے