سعودی عرب کے بعد یو اے ای میں بھی خواتین ٹرین چلانے لگی ہیں جہاں پہلی بار کوئی خاتون ٹرین کیپٹن اتحاد ریل چلا رہی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سارہ المزروعی پہلی اماراتی خاتون ٹرین کیپٹن ہیں، جن کی کامیابی کی کہانی اماراتی خواتین کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے، ابوظہبی ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ریلوے میں ڈپلومہ ہولڈر بننے تک ان کا سفر اماراتی خواتین کے روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط صنعتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کو واضح کرتا ہے معلوم ہوا ہے کہ اس اہم کامیابی پر المزروعی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جو انہوں نے پہلی اماراتی خاتون ٹرین کیپٹن بننے کے بعد محسوس کیا، جس کے لیے سارہ نے یونین ریلوے کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ تعاون اور مواقع پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور صنعت میں ان کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی لگن پر روشنی ڈالی اور تمام شعبوں میں اماراتی شراکت کو بااختیار بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا پہلی اماراتی خاتون ٹرین ڈرائیور نے کہا کہ کام اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ کمپنی ایک ‘شفٹ’ سسٹم کو استعمال کرتی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عالمی حفاظتی معیارات پورے ہوں، میں اماراتی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ وہ تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کریں کیوں کہ وہ اپنے مقاصد تک پہنچنے اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اہلیت، تعاون اور مدد کی حامل ہیں بتایا جاتا ہے کہ 2017ء میں اتحاد ریل نے ابوظہبی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ 3 سالہ ڈپلومہ پروگرام شروع کیا، یہ پروگرام اماراتی کارکنوں کو ریلوے انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، ملازمت کے امکانات اور مہارتوں کو بہتر بنانے کی تربیت دیتا ہے، اس سے متحدہ عرب امارات کے قومی ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور مال بردار ٹرین کے آپریشنز شروع کرنے سے ملک کے اندر اقتصادی ترقی، بہتر انفراسٹرکچر، نقل و حمل اور تجارت میں اضافہ ہوتا ہے۔