پاپارازی (Paparazzi) کسی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ان آزاد پیشہ ور فوٹوگرافروں (فری لانسرز) کو کہا جاتا ہے جو مشہور شخصیات کی نجی زندگی کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر خفیہ طور پر بناتے ہیں۔یہ اصطلاح دراصل اطالوی فلم ساز Federico Fellini کی 1960 میں ریلیز ہونے والی فلم La Dolce Vita کے ایک کردار “پاپارازو” سے نکلی ہے۔ فلم میں یہ کردار ایک ایسا رپورٹر فوٹوگرافر ہوتا ہے جو ہر وقت کسی نہ کسی مشہور شخصیت کا تعاقب کرتا رہتا ہے۔ابتدا میں یہ محض ایک فلمی کردار تھا، لیکن حقیقی دنیا میں پاپارازی کلچر کو شہرت دلانے والا نام Ron Galella تھا، جو نیویارک میں پیدا ہوا۔ رون گالیلا کو دنیا کا مشہور ترین پاپارازی فوٹوگرافر سمجھا جاتا ہے، جس نے کئی معروف شخصیات کی تصاویر بنا کر اس پیشے کو نئی شناخت دی۔