اورنگی ٹاؤن میں نوبیاہتا دولہا پراسرار طور پر جاں بحق، دلہن گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک نوبیاہتا دولہا کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے دلہن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو ہاتھ پاؤں باندھ کر، منہ میں کپڑا ٹھونس کر پھندے سے لٹکایا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش گھر کے اندر پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، جبکہ اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا گیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے دلہن دعا کو گرفتار کر لیا ہے، جو ماضی میں پولیس کانسٹیبل رہ چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔