پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان مالی امور سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم Ishaq Dar کی زیر صدارت تکنیکی کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کے تحت محاصل کی تقسیم کے موجودہ فارمولے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاق کو آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف سے حاصل ہونے والی اضافی رقم فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کی بنیاد پر آئندہ مالی سال صوبوں کو محاصل منتقل کرے گا، جبکہ رواں مالی سال کے مقابلے میں حاصل ہونے والے اضافی محاصل وفاق کے پاس رہیں گے۔ مزید یہ کہ صوبے مختلف گرانٹس اور مالی ضروریات کے لیے وفاق کو اضافی محاصل فراہم کریں گے۔